ابنا: تسنیم خبر رساں ایجنسی نے الوفاق کی ویب سائٹ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ بحرین کی جمعیت الوفاق نے آج ایک بیان جاری کیا ہے جس میں آیا ہے کہ بحرین میں ملت کی تقدیر کو اپنے ہاتھ میں لینے والے حکمران خاندان اور جمہوریت کی خواہاں ملت کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ بحرین کے عوام اہم فیصلوں میں شرکت کے خواہاں ہیں اور یہ صحیح بنیاد پر ملک کی تعمیر نو کے سلسلے میں ایک فطری خواہش ہے۔اس بیان میں مزید آیا ہے کہ بحرین کے عوام گزشتہ دو برسوں کے دوران سڑکوں پر نکل کر اپنے جائز مطالبات پورے کۓ جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور آل خلیفہ کی شاہی حکومت جمہوریت کی برقراری پر مبنی عوام کے مطالبے کو نظر انداز نہیں کرسکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 مئی 2013 - 19:30
News ID: 424933
بحرین کی جمعیت الوفاق کا کہنا ہے کہ آل خلیفہ کے فوجی عوام کے خلاف زہریلی گیسیں استعمال کر رہے ہیں۔